(رپورٹ ای این آئی)پشین میں سی ٹی ڈی کی بروقت اور فیصلہ کن کارروائی نے بلوچستان کو ایک بڑے سانحے سے بچا لیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوئے جن کے قبضے سے مشین گنز، نائن ایم ایم پستول، ہینڈ گرنیڈ، دھماکہ خیز مواد، پرائما کارڈز اور ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے۔ یہ واضح ثبوت ہے کہ یہ عناصر کسی بڑے حملے کی تیاری کر رہے تھے۔ سی ٹی ڈی نے نہ صرف دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا بلکہ معصوم شہریوں کی جانیں بھی محفوظ کیں۔ جو لوگ ریاستی اقدامات پر تنقید کرتے ہیں انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ اگر یہ نیٹ ورک کھلے چھوڑ دیے جائیں تو بلوچستان کا ہر شہر میدانِ جنگ بن جائے۔