(عمران مشتاق)وائس چانسلر لمس پروفیسر اکرام دین اجن نے 12 ستمبر 2025 کو لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جامشورو میں بین الاقوامی معیار کی ہائبرڈ لائبریری، نیو گرلز ہاسٹل اور گرلز لائیبریری اور طالبات کے لیے کیفے ٹیریا کا افتتاح کیا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لمس کے وائس چانسلر پروفیسر اکرام دین اجن نے کہا کہ لیاقت یونیورسٹی میں ایک جدید اور بین الاقوامی معیار کی لائبریری قائم کی گئی ہے جو طلباء طالبات کو جدید سہولیات فراہم کرے گی۔ یہ لائیبریری جدید سہولت عالمی میڈیکل تعلیم کی تحقیق اور ڈیلی کی بنیاد پر جدید ترین ڈیجیٹل وسائل فراہم کرنے کے لیے بنائی گئی ہے
۔انہوں نے بتایا کہ یہ ڈیجیٹل لائبریری ہے جس میں عالمی میڈیکل ریسرچ کی جدید کتابیں ہیں ۔
طلباء، اساتذہ اور ریسرچرز کے مطالعے اور ریسرچ کے حوالے سے اس لائبریری میں مواد کا ذخیرہ ڈیجیٹل اور کتاب کی صورت میں موجود ہے۔
انتظامیہ ڈیجیٹل لائبریری کی خدمات طلباء طالبات کو تعلیمی مواد کی 24 گھنٹے دستیابی کو یقینی بناے گی۔
اس کا جدید انفراسٹرکچر جو دنیا کی اعلیٰ یونیورسٹیوں کے معیار کے مطابق ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری پوری کوشیش ہے کہ یہ لائبریری عالمی معیار اور جدید معلومات کا مرکز بنے اور لياقت یونیورسٹی طبّی تعلیم اور ہیلتھ کیئر ریسرچ میں نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں نمایاں مقام برقرار رکھے۔