(رپورٹ عمران مشتاق)حیدرآباد: 12 ستمبر 2025 عوامی حلقوں کی جانب سے حیدرآباد پولیس کی اچھی کارکردگی کی ستائش*
ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کی سٹی ویلفئیر آرگنائزیشن کی جانب سے اعزازی تقریب میں شرکت
حیدرآباد سٹی ویلفئیر آرگنائزیشن کی جانب سے نجی ہوٹل میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا
تقریب میں تاجر برادری، سماجی تنظیموں کے نمائندگان اور ایس ایس پی آفس کے مختلف شعبہ جات کے انچارجز، ضلع کے SDPO’S و SHO’s شریک ہوئے
چیئرمین سٹی ویلفئیر آرگنائزیشن اسلم خان دیسوالی نے ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کا پرتپاک استقبال کیا، پھولوں کا گلدستہ پیش کیا
تقریب میں منتظمین نے حیدرآباد میں امن و امان کو برقرار رکھنے اور عوامی مسائل کو احسن طریقوں سے حل کرنے میں نمایاں کارکردگی دیکھانے پر DSP’s و SHO’s, انچارجز و دیگر عملے کو سراہا۔
تقریب کے دوران ایس ایس پی حیدرآباد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں منتظمین تقریب اور تمام شرکاء کا شکر گزار ہوں آپ نے اپنا وقت دیا اور حیدرآباد پولیس کی کارگردی کا سراہنے کیلئے پروقار تقریب کا انعقاد کیا حیدرآباد پولیس عوامی خدمات اور جرائم کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے جس سے کرائم کی شرح اور عوامی شکایت کے حل میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور یہ سب آپ تمام کے ساتھ اور حوصلے کی وجہ سے ہی ممکن ہے ان تقریبات سے ہمارے افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور جس سے وہ اپنے شعبہ جات میں مزید موثر اور بہتر کارکردگی دکھا سکیں
حیدرآباد سٹی ویلفئیر آرگنائزیشن کے صدر اسلم خان دیسوالی نے تقریب میں آئے شرکاء سے مخاطب ہوکر کہا کہ ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کی حیدرآباد میں تیسری بار تعیناتی ہے اور اپنی تعیناتی کے دوران آپ نے نہ صرف منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جو نمایاں اقدامات کیے ہیں انہیں کی وجہ سے ہم کرائم فری شہر میں اپنی زندگی گزار رہے ہیں ۔ایس ایس پی حیدرآباد کی قیادت میں تمام DSP’s و SHO’s اور ایس ایس پی آفس کے تمام برانچ انچاجز کی کارگردی کو بھی سراہنا چاہوں گا کیونکہ محکمانہ صلاحیتوں کج حامل اچھی ٹیمز کی وجہ سے ہی شہر کا امن و امان قائم کیا جا سکتا ہے اور عوامی مسائل کو بہتری سے حل کیا جا سکتا ہے ایس ایس پی حیدرآباد کی سرپرستی اور بہترین حکمت عملی کی وجہ سے تاجر برادری اور دیگر شعبہ جات زندگی میں ہم آہنگی برقرار ہے۔