منڈی بہاوالدین ( میاں شریف زاہد )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل وقار اکبر چیمہ نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سوہاوہ بولانی میں ہیومن پیپیلوما وائرس (HPV) کی ویکسینیشن مہم کا فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا اور مہم کی کامیابی کیلئے دعا بھی کی ۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کرن ارشد، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر افتخار، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر خالد عباسی، نمائندہ ڈبلیو ایچ او،سکول ہیڈمسٹریس سمیت طالبات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کرن ارشد اور ڈی ایچ او ڈاکٹر افتخار نے بتایا کہ ضلع بھر میں 15 ستمبر سے 27 ستمبر تک جاری رہنے والی مہم کے دوران 9 سے 14 سال تک کی عمر کی ایک لاکھ 27 ہزار 307 بچیوں کو فری ویکسین لگائی جائے گی اور 80فیصد ٹارگٹ پرائیویٹ اور سرکاری سکولز میں پورا کیا جائے گا۔جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وقار اکبر چیمہ کا کہنا تھا کہ انسانی پیپیلوما وائرس (HPV) کی ویکسین لڑکیوں کو سروائیکل کینسر جیسے مہلک مرض سے بچانے کے لیے ایک موثر سائنسی اور محفوظ اقدام ہے اور یہ ویکسین عالمی ادارہ صحت اور وزارتِ صحت سے منظور شدہ ہے ۔ انہوں نے ڈی ایچ اوز اور ڈپٹی ڈی ایچ اوز کو ہدایت کی کہ وہ ا (HPV) ویکسینیشن مہم کے دوران ٹیموں کی کاکردگی کی خود مانیٹرنگ کریں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں اور اپنی 9 سال سے 14 سال کی بچیوں کو ویکسین لازمی لگاوائین تاکہ ہماری بچیاں مستقبل میں اس جان لیوا بیماری سے محفوظ رہ سکیں۔