منڈی بہاءالدین،( میاں شریف زاہد ) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی سربراہی میں محکمہ صحت منڈی بہاءالدین کی جانب سے سیلاب متاثرین کی صحت کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں۔ محکمہ صحت فلڈ ریلیف کیمپس میں سیلاب متاثرین کو علاج معالجہ کی ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ محکمہ صحت کی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ افراد کو فلڈ میڈیکل کیمپس، کلینک آن وہیلز اور فیلڈ ہسپتال میں روزانہ کی بنیاد پر مفت ادویات اور طبی امداد فراہم کر رہی ہیں۔ محکمہ صحت نے ابتک 21 ہزار 262 افراد کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی ہیں۔