(رپورٹ محمد حسین سومرو)ضلع کیماڑی پولیس، کراچی
مورخہ 13 ستمبر 2025
ضلع کیماڑی تھانہ مدینہ کالونی پولیس کی خفیہ اطلاع پر بلدیہ 7 نمبر روڈ پر کامیاب کاروائی۔ *ایس ایس پی کیماڑی۔*
موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث ریکارڈ یافتہ مطلوب ملزم بنام محفوظ عرف سنی چوری شدہ موٹرسائیکل سمیت گرفتار۔ *ایس ایس پی کیماڑی، کیپٹن (ر) فیضان علی۔*
ملزم کے قبضے سے بوقت گرفتاری تھانہ کلری کے مقدمہ الزام نمبر 179/25 بجرم دفعہ 381A کی مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔
ملزم مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم و موٹرسائیکل لفٹنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہ چکا ہے۔
جبکہ ملزم اس سے قبل بھی درج زیل 5 مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔
1. مقدمہ الزام نمبر 152/24 بجرم دفعہ 381A تھانہ موچکو۔
2. مقدمہ الزام نمبر 153/24 بجرم دفعہ 23(1)A تھانہ موچکو۔
3. مقدمہ الزام نمبر 362/25 بجرم دفعہ 411/34 تھانہ اتحاد ٹاؤن۔
4. مقدمہ الزام نمبر 364/20 بجرم دفعہ 23(1)A تھانہ اتحاد ٹاؤن۔
5. مقدمہ الزام نمبر 360/20 بجرم دفعہ 381A تھانہ سائیٹ اے۔
ملزم کو ایس ایچ او تھانہ مدینہ کالونی سب انسپکٹر عرفان میو کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے مخبرخاص کی مدد سے کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔
ملزم کو مزید تفتیش کے لئے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے حوالے کیا جارہا ہے۔