(رپورٹ ای این آئی)خیبر پختونخوا میں سیکورٹی فورسز کی بڑی کامیابی
سیکورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے دو الگ الگ علاقوں میں بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 35 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔
باجوڑ میں آپریشن کے دوران 22 دہشت گرد مارے گئے۔
جنوبی وزیرستان میں 13 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔
سیکورٹی فورسز کی ان کارروائیوں سے علاقے میں امن و امان کی فضا مزید بہتر ہوئی ہے اور عوام کا اعتماد بڑھا ہے۔