(رپورٹ ای این آئی) کرم ایجنسی میں پولیس اہلکار اغواء
سنٹرل کرم کے علاقے جودارہ کلعدم تنظیم کے دہشت گردوں نے پولیس اہلکار محمد رفیق کو اغوا کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق، مغوی اہلکار ڈیوٹی کے لیے میر باغ چیک پوسٹ جا رہا تھا کہ راستے میں اسے نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے
اہل علاقہ اور عوامی حلقوں نے اس بزدلانہ اقدام کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کریں تاکہ خطے میں امن قائم رہے۔