سرگودہا(رپورٹ بیورو)سرگودہا سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ون وہیلر فوری گرفتار
سرگودھا: تھانہ اربن ایریا پولیس نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ون وہیلنگ کرنے والے نوجوان کو فوری کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔
ملزم عبد الرحمن بستی عیسائیاں سے اچانک تیز رفتاری کے ساتھ ون وہیلنگ کرتے ہوئے مین شاہراہ پر آگیا،
سیف سٹی کیمروں کی نشاندہی پر تھانہ اربن ایریا پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم کا تعاقب کر کے گرفتار کر لیا
شہریوں کی جان کو خطرے میں ڈالنے والے اس خطرناک کھیل پر پولیس کی بروقت کارروائی قابلِ تحسین ہے، شہریوں کا ردعمل
ون وہیلنگ ایک جان لیوا کھیل ہے جس سے نہ صرف نوجونوانوں کی اپنی زندگی خطرے میں پڑتی ہے بلکہ دوسرے شہریوں کی جانیں بھی متاثر ہو سکتی ہیں، ڈی پی او سرگودہا محمد صہیب اشرف
والدین اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں اور نوجوان اپنی توانائیاں مثبت سرگرمیوں میں صرف کریں۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، ڈی پی او سرگودہا محمد صہیب اشرف