(رپورٹ محمد حسین سومرو)پاک بھارت کرکٹ میچ کے بعد شہر میں ممکنہ طور پر بعض شرپسند عناصر کی جانب سے ہوائی فائرنگ کے واقعات رونما ہو سکتے ہیں۔ اس حوالے سے ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے تمام پولیس افسران کو سخت ہدایات جاری کر دی ہیں۔ایڈیشنل آئی جی نے واضح کیا ہے کہ ہوائی فائرنگ کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایسے غیر قانونی عمل میں ملوث افراد کے خلاف فوری گرفتاری، مقدمات کا اندراج اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔شہریوں سے اپیل ھیکہ وہ خوشی کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں۔ ہوائی فائرنگ نہ صرف قانونی جرم ہے بلکہ انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بھی بن سکتی ہے۔ہوائی فائرنگ کی اطلاع فوری طور پر 15 پر دیں۔ شہریوں کے تعاون کے بغیر امن و امان قائم رکھنا ممکن نہیں۔