منڈی بہاؤالدین میں کھیلوں کے فروغ کے لئے صوفی سٹی کی انتظامیہ اپنا بھر پور کردار ادا کرتی رہے گی ۔ عثمان محبوب گجر جنرل مینجر ۔
منڈی بہاوالدین ( میاں شریف زاہد ) منڈی بہاؤالدین میں عظیم الشان تکبیر اوپن انٹر کلب تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی جنرل مینجر مارکیٹنگ صوفی سٹی عثمان محبوب گجر تھے جب کہ میزبانی کے فرائض بانی تکبیر تائیکوانڈو اکیڈمی خواجہ نعیم احمد نے سر انجام دئیے ۔اس چیمپئن شپ میں پنجاب کے کئی اضلاع متعدد ٹیموں نے حصہ لیا اور کھلاڑیوں نے خوبصورت انداز میں اپنے فن کے جوہر زبردست جوہر دکھائے ۔خواجہ نعیم احمد نے شاندار تائیکوانڈو چیمپئن شپ کے مقابلہ جات منعقد کروا کر کھلاڑیوں اور شائقین کے دل جیت لیے ۔ تائیکوانڈو چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی جنرل مینجر صوفی سٹی عثمان محبوب گجر ۔ ایونٹ کی اوپننگ اور ٹرافی سرمنی کا شاندار انداز میں مظاہرہ پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر جنرل مینجر عثمان محبوب گجر کا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ منڈی بہاؤالدین میں اس طرح کے میگا چیمپئن شپ مقابلہ جات سے نوجوان نسل میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے مزید نئے مواقع پیدا ہوں گے ۔ انھوں نے کہا جس ملک کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں ۔ ضلع منڈی بہاؤالدین کے کھلاڑیوں میں بڑا ٹیلنٹ ہے ان کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے کے لئے اس طرح کے مزید مقابلہ جات کا انعقاد کروانا وقت کی اہم ضروت ہے ۔ عثمان محبوب گجر کا مزید کہنا تھا کہ صوفی سٹی منڈی بہاؤالدین کی انتظامیہ کھیلوں کے فروغ کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کرتی رہے گی ۔آخر میں تکبیر تائیکوانڈو اکیڈمی کی خواتین ٹیم نے تائیکوانڈو کا شاندار مظاہرہ پیش کیا اور مہمانوں سے خوب داد وصول کی ۔ اس چیمپئن شپ میں تکبیر تائیکوانڈو اکیڈمی منڈی بہاؤالدین نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے چیمپئن ٹرافی اپنے نام کی ۔تقریب/ چیمپئن شپ کے آخر میں جنرل مینجر عثمان محبوب گجر نے معزز مہمانوں اور کھلاڑیوں میں انعامات شیلڈز تقسیم کیں ۔