سندھ پولیس سے ریٹائرڈ ہونے اور ترقی پانے والے افسران کے اعزاز میں ایک سادہ و پروقار تقریب ۔
(رپورٹ سٹی اڈیٹر ڈاکٹر عبدالرحیم ) اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کے ایس ایس پی عارف اسلم راؤ کی جانب سے ایس آئی یو / سی آئی اے سے ریٹائرڈ ہونے اور ترقی پانے والے افسران کے اعزاز میں ایک سادہ و پروقار تقریب منعقد کی گئی ۔ اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ میں تعینات چار افسران ریٹائر, جبکہ ایک سب انسپیکٹر کو انسپیکٹر کے عہدے پر محکمہ جاتی فرائض منصبی پر ترقی حاصل ہوئی, ریٹائرڈ ہونے والے افسران میں (انسپکٹر) محمد آصف، (سب انسپیکٹر) رشید احمد، (اسسٹنٹ سب انسپکٹر) وسیم احمد اور (ہیڈ کانسٹیبل) یوسف جبکہ ترقی ملنے والوں میں انسپیکٹر وقاص احمد شامل ہیں، افسران کے اعزاز میں دی جانے والی تقریب میں ڈی ایس پی آپریشن واصف قریشی، ڈی ایس پی انویسٹیگیشن محمد سہیل سمیت اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کے دیگر افسران بھی موجود تھے،
ایس ایس پی عارف اسلم راؤ نے محکمہ پولیس سے ریٹائر ہونے والے افسران کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا، اور انہیں سندھ کی ثقافت اجرک اور تحائف دئیے گئے، ریٹائر ہونے والے افسران نے اپنی زندگی کا طویل اور قیمتی حصہ محکمہ پولیس میں اپنی خدمات سر انجام دینے میں وقَف کیا ہے،
ایس ایس پی عارف اسلم راؤ کا کہنا تھا کہ محکمہ سندھ پولیس کے لیے آپ ایک قیمتی اثاثہ ہیں، آپ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، بہترین اور کامیاب کیرئیر کے بعد ریٹائرمنٹ پر آپ مبارکباد کے مستحق ہیں، تقریب کے اختتام پر ایس ایس پی اور دیگر افسران نے ریٹائر ہونے والے افسران کو سرکاری اعزاز میں نیک خواہشات کے ساتھ رخصت کیا۔