کراچی میں امن و امان پہ پاکستان رینجرز کا کلیدی کردار(رپورٹ سٹی اڈیٹر ڈاکٹر عبدالرحیم)
کراچی جو ماضی میں خوف ٹارگٹ کلنگ بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان جیسے جرائم کی آماجگاہ تھا وہاں پاکستان رینجرز کی بروقت اور سنجیدہ کارروائیوں نے حالات کو یکسر بدل دیا۔ آپریشنز کے نتیجے میں متعدد گرفتاریاں عمل میں آئیں، جرائم پیشہ نیٹ ورکس کو کمزور کیا گیا اور شہری ایک بار پھر سکون اور اعتماد کے ساتھ زندگی گزارنے لگے۔
شہر کی رونقیں واپس لوٹیں تو کاروباری سرگرمیاں بحال ہوئیں اور کراچی نے اپنی معاشی حیثیت دوبارہ سنبھالی۔ عوام نے رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار کو سراہا اور آج بھی توقع رکھتے ہیں کہ ریاستی ادارے ایک بار پھر بھرپور آپریشن کر کے جرائم پیشہ عناصر کا صفایا کریں۔
کراچی کی عوام کا مطالبہ ہے کہ جو عناصر ریاست کے خلافامان سرگرم ہیں ان کا شفاف احتساب کیا جائے تاکہ امن و امان مستقل بنیادوں پر قائم رہے۔ شہرِ قائد کے باسی چاہتے ہیں کہ ان کی آنے والی نسلیں خوف کے سائے سے آزاد ایک محفوظ اور پرامن ماحول میں پروان چڑھ سکیں۔