سرگودہا(رپورٹ بیورو)سرگودہاقومی ادارہ برائے سرمایہ کاری این آئی ٹی کے مینجمنٹ بورڈ نے وائس پریزیڈنٹ سرگودہا میاں محمد شفیق کو اگلے گریڈ میں ترقی دیے کر سینیٹر وائس پریزیڈنٹ کے عہدے پر تعینات کر دیا ہے انہیں یہ ترقی ادارہ کےلئے بھاری سرمایہ کاری کے اہداف حاصل کرنے اور بحثیت انچارج کھاتہ داروں کےبھر پور اعتماد کے نتیجہ میں دی گئی نیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ نے ان کی شاندار کارکردگی کے باعث ترقی حاصل کرنے پر انہیں مبارکباد دی ہے اور اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنی محنت لگن اور کاوشوں کو جاری رکھتے ہوئے ادارہ کو مزید کامیابیوں سے ہمکنار کریں گے دریں اثنا این آئی ٹی کے کھاتہ داروں نے ترقی پر میں محمد شفیق کو مبارکباد دی ہے-