(محمد حسین سومرو)ضلع ملیر پولیس، کراچی گڈاپ سٹی پولیس کی کاروائی_ اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 1 ملزم گرفتار۔
پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کاروائی کرتے ہوئے کاٹھور موڑ گڈاپ ملیر کراچی کے قریب سے ملزم کو گرفتار کیا
گرفتار ملزم کے قبضہ سے ایک پسٹل بمعہ رائونڈز برآمد ہوئے
گرفتار ملزم کی شناخت اللہ نظر ولد بلال کے نام سے ہوئی۔
گرفتار ملزم تھانہ گڈاپ سٹی سمیت مختلف تھانوں کی حدود میں ہونے والی اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے برآمد ہونے والے اسلحے کو فرانزک کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے۔
گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ترجمان ایس ایس پی ملیر