(رپورٹ محمد حسین سومرو)ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے تھانہ ساحل اور درخشاں کے ذیل افسران و اہلکاروں کو بہترین کارکردگی اور گرفتار شدہ ملزمان سے ریکوری کے عمل کو سراہتے ہوئے انھیں تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا۔
1. انسپیکٹر مقبول
2. سب انسپیکٹر وحید
3. اے ایس ائی اسد علی
4. ہیڈ کانسٹیبل عدنان
5. کانسٹیبل فرحان علی
اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ پولیس افسران و جوان جرائم کے خاتمے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے جس لگن اور محنت سے فرائض انجام دے رہے ہیں وہ قابلِ تعریف ہے۔ انعامات کا مقصد افسران و جوانوں کے حوصلے بلند کرنا اور انہیں مزید ذمہ داری کے ساتھ فرائض کی انجام دہی کی ترغیب دینا ہے۔