(رپورٹ عمران مشتاق)حیدرآباد
وزیر آبپاشی جام خان شورو نے کوٹری بیراج کا دورہ کیا اور سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا۔
وزیر آبپاشی جام خان شورو نے جامشورو فرنٹ بند کا 3D میپنگ اور LiDAR سسٹم کے ذریعے بھی معائنہ کیا۔
اس موقع پر سیکریٹری آبپاشی ظریف اقبال کھیڑو، چیف انجنیئر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
چیف انجنیئر نے دریائے سندھ کوٹری بیراج میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے متعلق صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔
حیدرآباد: 19 سے 20 ستمبر کے دوران کوٹری بیراج پر 4 سے ساڑھے 4 لاکھ کیوسک پانی پہنچنے کا امکان ہے۔ بریفنگ
فی الحال کوٹری بیراج پر پانی کا بہاؤ 3 لاکھ کیوسک ہے، وزیر آبپاشی جام خان شورو
صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے، افسران الرٹ ہیں،وزیر آبپاشی
کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے تاہم کسی خطرے کی بات نہیں، صوبائی وزیر
جدید ٹیکنالوجی زمین کے کام کی پروفائلنگ اور کمپیکشن کا درست ڈیٹا فراہم کرے گی، ماہرین کی بریفنگ