منڈی بہاءالدین،( میاں شریف زاہد )وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کی سرگرمیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے سیلاب سے متاثرہ روڈز پر آسان نقل و حمل اور آمدورفت کیلئے محکمہ ہائی ویز نے تسلسل کے ساتھ روڈز کی مرمت کا کام شروع کر دیا ہے۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نظام زندگی کو بحال کرنے کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا کر روڈز کو بحال کیا جا رہا ہے۔ہائی وے ڈیپارٹمنٹ دن رات کی محنت سے مختصر وقت میں اپنا کام مکمل کر رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی بھر پور کوشش ہے کہ روڈز کی بحالی کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے تا کہ متاثرہ خاندان اپنی معمول کی زندگی گزار سکیں۔