گجرات(شاہد بیگ سے) عاشق رسولؐ استاد محترم استاد الاساتذہ ، درویش منش، حضرت علامہ خالد حسین بھٹہ صاحب(سابق سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کٹھالہ چناب گجرات )
کی نماز جنازہ میں جم غفیر امڈ آیا ۔۔۔
نماز جنازہ میں ہر آنکھ اشکبار ۔۔۔۔
نماز جنازہ موہلہ مین جی ٹی روڈ پر پڑھائی گئی۔۔۔
آپ کو موہلہ کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔۔۔
نماز جنازہ میں سادات اکرام اساتذہ اکرام علماء اکرام وکلاء سرکاری افسران اور ملازمین سول سوسائٹی کے افراد تاجروں آپ کے سینکڑوں شاگردوں سمیت دیگر افراد نے شرکت کی ۔۔۔
خالد حسین بھٹہ صاحب کی ساری زندگی درس و تدریس واعظ وتبلیغ اور نصحت میں گزری ۔۔۔۔
خالد حسین بھٹہ صاحب کے بیٹے معروف
معالج ڈاکٹر علی حسنین بھٹہ اور زین العابدین بھٹہ ایڈوکیٹ والد گرامی کی طرح خدمت خلق میں مصروف ہیں ۔۔۔۔۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے آپ کلمہ طیبہ اور دورد پاک پڑھتے ہوئے خالق حقیقی کو جا ملے ۔اللہ پاک آپ کی قبر پر کروڑوں رحمتوں کا نزول فرمائے ۔ آمین