(رپورٹ محمد حسین سومرو)پولیس مقابلہ ضلع سینٹرل، عزیزآباد
ضلع سینٹرل کے علاقے عزیزآباد کی حدود میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مقابلہ ہوا۔ پولیس مقابلہ یاسین آباد قبرستان، نزد الخلیج ٹاور، بلاک 8 عزیزآباد، تھانہ عزیزآباد کی حدود میں پیش آیا۔
ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق، دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران
ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا
جبکہ دوسرا ملزم بلا ضرب گرفتار ہوا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت
زخمی ملزم: تیمور ولد سکندر علی
بلا ضرب ملزم: عظیم ولد انور
برآمدگی
ایک عدد 30 بور پسٹل بمعہ راونڈز
ایک عدد موٹر سائیکل
ایک عدد چھینا ہوا موبائل فون
دو عدد استعمال شدہ موبائل فونز
زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ دوسرے ملزم کو مزید تفتیش کے لیے تھانے منتقل کیا گیا ہے۔
قانونی کارروائی جاری ہے۔