(رپورٹ محمد حسین سومرو)آپ جکھرانی برادری سے ہاتھ ملائیں تو صحیح سومرو برادری ہاتھ ملائے تو غلط۔
اقتدار میں سومرو خاندان ہو تب بھی سومرو برادری دھوپ میں۔
وقت بدل گیا لوگ بدل گئے دنیا بدل گئی نہ بدلی تو 78 سالوں میں سومرو برادری کے تعلیم یافتہ ہنر مند نوجوانون اور سومرو برادری کی تقدیر۔
جیکب آباد: 78 سالوں سے سومرو برادری سومرو خاندان پر اپنی جان مال سب کچھ قربان کرتی آء رہی ہے مگر افسوس سومرو خاندان نے سومرو برادری بلخصوص برادری کے تعلیم یافتہ اور ہنر مند بیروزگار نوجوانوں کے لیے کچھ نہیں کیا جبکہ اللّٰہ پاک نے جو سومرو خاندان کو اقتدار سے نوازا اس کی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی اگر سومرو خاندان چاہتا تو 78 سالوں میں سومرو برادری کے ہزاروں تعلیم یافتہ اور ہنر مند بیروزگار نوجوانوں کو ملک کے مختلف سرکاری اداروں نجی بینکوں مختلف کمپنیوں کارخانوں اور ملک سے باہر روزگار دلوا کر اپنے پائوں پر کھڑا کر سکتے تھے مگر سومرو خاندان نے ایسا نہیں کیا ناہی کرنا چاہتے ہیں اور ناہی کبھی ایسی غلطی کریں گے کیونکہ ہم نے محسوس کیا ہے کہ سومرو خاندان نہیں چاہتا ہے کہ سومرو برادری کے گھر کا چولہا جلے اور برادرری معاشی طور مظبوط ہو سومرو خاندان کو صرف الیکشن میں سومرو برادری کے ووٹ اور سپورٹ کی ضرورت ہے باقی سومرو برادری کی ترقی اور خوشحالی سے سومرو خاندان کا کوئی تعلق نہیں سومرو خاندان نے سومرو برادری کو مظبوط کرنے کے بجائے برادری کو سیاسی طور زمین میں زندہ دفن کر دیا ہے جبکہ کے سومرو خاندان کے سیاسی مخالف نے جو اپنی برادری کو معاشی طور مظبوط کیا ہے اس کی جیکب آباد کی تاریخ میں کہیں مثال نہیں ملتی۔
ایڈووکیٹ عبدالحئی سومرو