ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن پاکستان (DCFA) اور پاکستان بزنس فورم فرانس و یورپ (PBF) کے درمیان ایک تاریخی مفاہمتی یادداشت(MoU) پر دستخط کی پروقار تقریب.
(رپورٹ سٹی اڈیٹر ڈاکٹر عبدالرحیم)
ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن پاکستان (DCFA) اور پاکستان بزنس فورم فرانس و یورپ (PBF) کے درمیان ایک تاریخی مفاہمتی یادداشتپیرس میں منعقد ہوئی۔ یہ معاہدہ پاکستان کے ڈیری سیکٹر کو عالمی سطح پر متعارف کرانے اور یورپ میں کاروباری مواقع کو فروغ دینے کے لیے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
تقریب کی میزبانی مسٹر یاسر خان (ڈپٹی سیکرٹری PBF یورپ) نے کی، جبکہ اس موقع پر شاکر عمر گجر (صدر DCFA پاکستان)، شہباز رسول (چیف آرگنائزر DCFA پاکستان)، سردار ظہور اقبال (چیئرمین PBF یورپ) اور حاجی محمد اسلم چوہدری (جنرل سیکرٹری PBF یورپ و صدر PBF فرانس) نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
شاکر عمر گجر نے کہا کہ یہ معاہدہ پاکستانی ڈیری انڈسٹری کو عالمی سطح پر روشناس کرانے کا نیا باب ہے۔ شہباز رسول نے کہا کہ یہ قدم نوجوان فارمرز کو یورپی منڈیوں میں مواقع دلانے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ سردار ظہور اقبال نے کہا کہ پاکستان اور یورپ کی بزنس کمیونٹی کے درمیان تعاون کو یہ معاہدہ نئی سمت دے گا۔ حاجی محمد اسلم چوہدری نے کہا کہ یہ شراکت داری دونوں خطوں کے درمیان عملی تعاون کی بنیاد رکھے گی۔
اس معاہدے کے تحت طے پانے والے نکات درج ذیل ہیں:
1. پاکستانی ڈیری مصنوعات کی یورپ میں فروغ اور مارکیٹ تک رسائی۔
2. پاکستانی فارمرز کی ٹریننگ اور جدید یورپی فارمنگ ٹیکنالوجی کے مطابق اسکل ڈویلپمنٹ۔
3. مشترکہ تجارتی وفود اور ڈیری و ایگری بزنس نمائشوں میں شمولیت۔
4. یورپین بزنس کمیونٹی کو پاکستان کے ڈیری و کیٹل سیکٹر میں سرمایہ کاری کی ترغیب۔
5. ریسرچ اور ڈیولپمنٹ میں تعاون خصوصاً ڈیری پروڈکشن اور بیماریوں کے کنٹرول کے حوالے سے۔
6. پاکستان سے ڈیری اور لائیو اسٹاک مصنوعات کی برآمدات میں سہولت فراہم کرنا۔
اس موقع پر شاکر عمر گجر اور شہباز رسول 14 رکنی DCFA وفد کے ہمراہ فرانس پہنچے جہاں پرتپاک استقبال اور گلدستے کی پیشکش کے بعد MoU پر باضابطہ دستخط ہوئے۔ بعد ازاں ایک یادگار گروپ فوٹو لیا گیا۔