(رپورٹ ای این آئی)
پنجاب پولیس اور نجی یونیورسٹی (یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی) کے درمیان معاہدہ،
نجی یونیورسٹی نے پنجاب پولیس کے 91 افسران و اہلکاروں کے لیے 05 کروڑ روپے کے سکالرشپس فراہم کیے،
کثیر سکالرشپس کی فراہمی پر یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (UMT) کے شکرگذار ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان
پولیس افسران و اہلکار ماڈرن پولیسنگ، آرٹیفیشل انٹیلیجنس، سکیورٹی اینڈ سٹریٹجک سٹڈیز، انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت جدید علوم کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں، آئی جی پنجاب
نجی یونیورسٹی کے تعاون سے پولیس افسران و اہلکاروں کی استعداد کار میں شاندار اضافہ ہوا ہے، ڈاکٹر عثمان انور
پنجاب پولیس کے شہدا، ریٹائرڈ اور حاضر سروس ملازمین کے بچوں کی اعلی تعلیم کیلئے 13 نامور تعلیمی اداروں کے ساتھ ایم او یوز سائن کیے گئے ہیں، آئی جی پنجاب
پولیس افسران و اہلکاروں کی اعلی تعلیم کیلئے پنجاب پولیس اور یونیورسٹی کے درمیان ایم او یو سائن کیا گیا تھا، ترجمان پنجاب پولیس
پولیس افسران تعلیمی اخراجات کا 10 فیصد، یونیورسٹی 90 فیصد سکالر شپ ادا کر رہی ہے، ترجمان پنجاب پولیس
نجی یونیورسٹی میں 24 کانسٹیبلز، 18 پولیس کمیونیکیشن آفیسرز، 11 سینئر سٹیشن اسسٹنٹس زیر تعلیم ہیں،
9 پولیس ٹیکنیکل آفیسر، 5 سب انسپکٹرز، 5 ڈیٹا انٹری وائرلیس آپریٹر بھی زیر تعلیم،
یونیورسٹی میں 4 ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر سیف سٹیز، 4 سینئر کمیونیکیشن آفیسر، 3 ہائی وے پٹرول پولیس اہلکار زیر تعلیم،
3 پولیس ٹیکنیکل آفیسر، 2 ٹریفک وارڈنز، 1 سینئر ٹیلی کمیونیکیشن آفیسر اور ایک آفس سپرنٹنڈنٹ بھی یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں، ترجمان پنجاب پولیس