حیدرآباد(رپورٹ عمران مشتاق)اے سیکشن پولیس حیدرآباد کی کار چوری میں ملوث خطرناک گروہ کے خلاف بڑی کارروائی میں مختلف اضلاع سے چوری شدہ 9 کاریں ریکور کرکے ایک خطرناک ملزم گرفتار کرلیا*
ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کی ہدایت پر ایس ایچ او اے سیکشن نیک محمد کھوسو نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائ کار چور گروہ کے اھم رکن محمد ناریجو سکنہ گوٹھ کرن خان شورو کو گرفتار کرکے اسکے قبضے اور نشاندھی پر 9 کارین برآمد کیں جن میں سے 6 حیدرآباد ،ایک کراچی ،ایک نوابشاھ اور ایک ملتان سے سرقہ شدہ معلوم ہوئیں ہیں۔
ملزم محمد ناریجو کو چنگی ناکہ آٹو بھان سے اسوقت گرفتار کیا گیا جب وہ اہنے ساتھی ممتاز زرداری کے ھمراہ تھانہ کینٹ کے مقدمہ 132/2025 زیر دفعہ 381 میں چوری شدہ مھران کار میں کسی واردات کے لیے جارہے تھے جو ممتاز زرداری پولیس کو چیکنگ کرتا دیکھ کر گاڑی سے اتر کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
گرفتار ملزم تھانہ اے سیکشن کے مقدمہ 302/2025 زیر دفعہ 397-34 اور 308/2025 زیر دفعہ 324,353,34 ppc اور حیدرآباد کے دیگر تھانہ جات کے 8دیگر کیسوں میں بھی مطلوب تھا
ملزم ایک منظم گروہ کا رکن ہے جو طویل عرصہ سے شہریوں کو انکی قیمتی گاڑیوں سے محروم کرکے انکی غیر قانونی فروخت میں ملوث رہا ہے
ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے کہا ہے کہ عوام کی جان ومال کے تحفظ کے لیے ایسے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی جاری رہے گی ۔۔مزید تفتیش کے بعد فرار ملزم ودیگر ساتھیوں کی کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائی کی جارہی ہے ۔
ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ بھی حاصلِ کیا جا رہا ہے