(رپورٹ ای این آئی)خیبر وادی تیراہ میں پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر فائرنگ کی۔ جوابی کارروائی میں ایک افغان دہشتگرد جنیداللہ ولد دولت خان ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ سیکیورٹی فورسز نے ہلاک دہشتگرد کی لاش اور اس سے برآمدہ اسلحہ، افغان شناختی کارڈ، موبائل فون اور لیزر ڈیوائس تحویل میں لے لی۔