(رپورٹ ای این آئی)اٹلی کے بعد ہسپانیہ بھی قافلۂ صمود کی حفاظت کو آگیا
ہسپانیہ کے وزیراعظم پیدرو سنچیز نے آج اقوام متحدہ میں کہا کہ گلوبل صمود فلوٹیلا کے تحفظ کے لیے اسپین ایک جنگی جہاز روانہ کررہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ امدادی قافلے میں 44 ممالک کے شہری سوار ہیں جنکی حفاظت عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔ جناب سانچیز نے پرعزم لہجے میں کہا کہ ہسپانوی بحریہ فلوٹیلا پر موجود شہریوں اور امدادی سامان کی حفاظت یقینی بنانے کیساتھ صمود کے خلاف ممکنہ جارحیت کا جواب دیگی۔
سوشل میڈیا کے لکھاریو! ا قافلۂ صمود اب صرف ایک بحری مشن نہیں، بلکہ عالمی ضمیر کی علامت بن چکا ہے۔ تم بھی اپنی جدوجہد تیز کردو۔ یاد رکھو قلم تلوار سے تیز ہے۔