بڑی بریکنگ نیوز گلبرگ کا ایس ایچ او جوا مافیا کا سرپرست بے نقاب
(اسپیشل رپورٹ سٹی اڈیٹر ڈاکٹر عبدالرحیم)
کراچی (ڈسٹرکٹ سینٹرل) — تھانہ گلبرگ جرائم کی آماجگاہ میں بدل گیا!
ذرائع کے مطابق ایس ایچ او زاہد لودھی کھلے عام جوا مافیا کے اڈوں کی پشت پناہی کر رہا ہے، جہاں بدنامِ زمانہ ریحان کانا کو مکمل چھوٹ دے دی گئی ہے۔
محمدی کالونی بلاک 12، کیفے پیالہ ہوٹل کے سامنے نالے پر مستقل جوا سٹے اور چھکے کا مرکز قائم ہے، جسے مقامی لوگ پولیس کے بجائے “گلبرگ کا قلعہ” کہتے ہیں — کیونکہ یہاں کا اصل نگہبان خود پولیس ہے۔
اندرونی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ:
زاہد لودھی نے اڈے کو فول پروف تحفظ دینے کے لیے اپنی “اسپیشل پارٹی” تعینات کر رکھی ہے۔
روزانہ 90 ہزار روپے نذرانہ سیدھا ایس ایچ او کی جیب میں جاتا ہے۔
ماضی میں یہ افسر “بی کمپنی” کے ساتھ وابستہ رہا، مگر اثرورسوخ کے زور پر دوبارہ حساس تھانے میں تعینات ہوا۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس میں تعیناتی کا معیار دیانت نہیں بلکہ مافیا سے یاری ہے۔
مقامی رہائشیوں کا پرزور مطالبہ
کرپٹ ایس ایچ او زاہد لودھی کو فوری معطل کر کے محکمانہ انکوائری شروع کی جائے۔
گلبرگ کے تمام جوئے اور سٹے کے اڈے فی الفور بند کرائے جائیں۔
پولیس و مافیا کے گٹھ جوڑ کو توڑا جائے۔