(رپورٹ عمران مشتاق)
ڈائریکٹر جنرل ملٹری لینڈز اینڈ کینٹونمنٹس ڈپارٹمنٹ عرفان احمد ملک کے احکامات پر سی ای او کینٹونمنٹ بورڈ حیدرآباد مشتاق احمد چاچڑ کی سربراہی میں شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں وائس پریذیڈنٹ کینٹ بورڈ، اراکین بورڈ، اساتذہ و طلباء کیینٹ پبلک اسکول، کینٹ بورڈ کے اسٹاف اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی اور شجر کاری کے ذریعے ماحول کو سرسبز و شاداب بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
اس موقع پر کینٹ ایریا میں مختلف مقامات پر پودے لگائے۔
اس کا مقصد “کینٹ ایریا کو سرسبز و شاداب بنانا ہے۔