(رپورٹ محمد حسین سومرو)ضلع کیماڑی پولیس، کراچی
مورخہ 24 ستمبر 2025
ضلع کیماڑی تھانہ ڈاکس پولیس کی کامیاب کاروائی۔
دو مسلح ڈکیت مائی کولاچی روڈ سے گرفتار۔ کیپٹن (ر) فیضان علی، ایس ایس پی کیماڑی
ملزمان کی شناخت نور ولی اور عاصم کے ناموں سے ہوئی۔
ملزمان کے قبضے سے بوقت گرفتاری دو عدد غیرقانونی پستول اور ایک سرقہ شدہ آئی فون برآمد ہوا۔
ملزمان نے بوٹ بیسن کے علاقے میں واردات کرتے ہوئے آئی فون موبائل چھینا تھا جوکہ ملزمان کے قبضے سے برآمد کرلیا گیا ہے۔
ملزمان کو مزکورہ بالا واردات کی CCTV فوٹیج کی مدد سے شناخت کرکے گرفتار کیا گیا۔
جبکہ گرفتار ملزم نور ولی پولیس اہلکار کو زخمی کرنے کے جرم میں 7 سال جیل بھی کاٹ چکا ہے۔
ملزمان کو ایس ایچ او تھانہ ڈاکس انسپکٹر نند لال کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔
ملزمان کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔