

(رپورٹ محمد حسین سومرو)
ضلع ملیر پولیس، کراچی
25 ستمبر 2025 پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والا ملزم شہید خان ابڑو کے قتل میں ملوث نکلا
گزشتہ رات پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہونے والا ملزم شاہ محمد عرف شان چانڈیو، 18 اگست کو تھانہ بن قاسم کی حدود میں پولیس افسر شہید خان ابڑو کے قتل میں ملوث تھا۔
ملزمان اپنے ساتھی کے ہمراہ بھینس کالونی کے علاقے سوڈا فیکٹری کے قریب شہریوں سے لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہے تھے
پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کی، جوابی کارروائی میں شانی مارا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔
ہلاک ملزم کے قبضے سے ایک پسٹل، بمعہ ایمونیشن، موبائل فون اور 125 موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔
ہلاک ملزم کراچی شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں ہونے والی اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔
ہلاک ملزم اغواء برائے تاوان اور دیگر سنگین مقدمات میں بھی ملوث رہا ہے۔
واقعے کا مقدمہ نمبر 340/2025 تھانہ بن قاسم میں دفعات 302، 34 اور 7 اے ٹی اے کے تحت درج کیا گیا تھا۔
پولیس کی جانب سے فرار ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔
ہلاک ملزم کی شناخت شاہ محمد عرف شان چانڈیو کے نام سے ہوئی۔
ملزم کا مزید کرمنل ریکارڈ مختلف تھانوں سے چیک کیا جارہا ہے۔
