ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے شاہد حیات پولیس ٹریننگ سینٹر سعید آباد میں بیج نمبر 129 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
(رپورٹ سٹی اڈیٹر ڈاکٹر عبدالرحیم)
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے شاہد حیات پولیس ٹریننگ سینٹر سعید آباد میں بیج نمبر 129 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکتکی جہاں پرنسپل پی ٹی سی سعید آباد اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
پریڈ میں 298 ریکروٹس بشمول 36 لیڈیز کانسٹیبلز نے چھ ماہ کی سخت تربیت کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد شاندار مارچ پاسٹ، پریڈ اور پیشہ ورانہ مہارتوں کا عملی مظاہرہ پیش کیا.
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے اپنے خطاب میں کہا کہ نئے پاس آؤٹ ہونے والے اہلکار عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کی بحالی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے پولیس شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ریکروٹس کو ایمانداری، دیانتداری اور اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ فرائض سرانجام دینے کی ہدایت دی۔
تقریب کے اختتام پر پولیس چیف کو سورڈ آف انر پیش کی گئی جبکہ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹس کو انعامات سے نوازا گیا۔