

حیدرآباد(عمران مشتاق)آل ریونیو سندھ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام محفلِ میلاد مصطفی ﷺ کا انعقاد
حیدرآباد (پ ر) 26 ستمبر 2025
آل ریونیو سندھ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر سید سردار علی شاہ کی زیرِ سرپرستی شہباز بلڈنگ حیدرآباد میں محفلِ میلاد مصطفی ﷺ کا پر وقار پروگرام منعقد ہوا، جس میں ریونیو افسران اور عملے کی بڑی تعداد نے شرکت کی
محفل میں سید ضیاء الدین شاہ، جمیل شاہ، امجد لاشاری اور کاشف فرید سمیت معزز افسران و عملدار شریک ہوئے،
گلشن الٰہی، دانش قادری، افسر شیخ اور حسان نے نعتیہ کلام پیش کرتے ہوئے نبی کریم حضرت محمد مصطفی ﷺ کی سیرتِ طیبہ اور معجزات پر روشنی ڈالی، جبکہ شرکاء نے عقیدت و محبت کے ساتھ درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا،
