(رپورٹ محمد حسین سومرو)پی آر نمبر: 786/2025
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز
فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی،
ہیڈ کواٹرز اسلام آباد
ایف آئی اے کراچی زون کی بڑی کاروائیاں
ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اور اسٹیٹ بینک سرکل کراچی کی کاروائی
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
گرفتار ملزمان میں محمد اسامہ اور امیان انور شامل
ملزمان کو کراچی کے علاقے صدر اور کلفٹن سے گرفتار کیا گیا
گرفتار ملزمان حوالہ ہنڈی میں ملوث ہیں
ملزمان کے قبضے سے 84 لاکھ روپے سے زائد کی پاکستانی کرنسی برآمد
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھاری رقوم ٹرانسفر کرتے تھے
ملزمان کاروبار کی ادائیگیوں سے متعلق بھاری رقوم غیر قانونی طریقے سے دبئی اور بنگلہ دیش ٹرانسفر کرتے تھے
گرفتار ملزمان سے موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد بھی برآمد کر لیے گئے
ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے
ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی
ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں