(رپورٹ محمد حسین سومرو)ضلع ملیر پولیس کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار
شاہ لطیف پولیس نے شادی کے دوران غیر قانونی ہوائی فائرنگ سے بچی کی جان لینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
تحقیقات کے مطابق ملزم نے ابتدا میں پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے واقعے کو گھر میں ڈاکوؤں کی فائرنگ قرار دیا۔
تاہم دورانِ تفتیش انکشاف کیا کہ شادی کی تقریب میں اس کی اندھی فائرنگ سے بچی موقع پر جاں بحق ہوئی۔
گرفتار ملزم کی شناخت نثار گل کے نام سے ہوئی۔
پولیس نے ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا پستول اور ایمونیشن برآمد کرلیا
پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف اقدامِ قتل اور سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔