چارسدہ(رپورٹ ای این آئی) پڑانگ پولیس پر فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹیبل فصیح الدین شہید، زخمی اے ایس آئی قیصر خان کیس اور پولیس مقابلے میں مطلوب دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار، دو پستول اور موٹر سائیکل برآمد*
تھانہ پڑانگ پولیس شابڑہ روڈ پر گشت کے دوران دو مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا۔ ملزمان، جو ماسک پہنے ہوئے تھے، نے موٹر سائیکل موڑ کر فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس کے تعاقب پر ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی جس پر پولیس نے حقِ دفاع میں جوابی فائرنگ کی۔ فائرنگ رکنے کے بعد دونوں ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دو پستول اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔
گرفتار ملزمان کی شناخت صدام ولد منہاج سکنہ درب ماجوکے اور محمد یاسین ولد محمود شاہ سکنہ کھنڈرے کے نام سے ہوئی۔ دونوں ملزمان کانسٹیبل فصیح الدین شہید، زخمی اے ایس آئی قیصر خان کیس اور پولیس مقابلے کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔