(رپورٹ محمد حسین سومرو)غیر قانونی اسلحہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر دو مختلف مقامات پر کارروائیاں کرکے 02 ملزمان کو گرفتار کیا۔
ملزمان سے 02 غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان میں احد شیخ ولد اصغر اور کلیم اللہ ولد عبدالغفار شامل ہیں۔
گرفتار ملزم کلیم اللہ ایک عادی جرائم پیشہ شخص ہے جو اس سے قبل بھی درج ذیل مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے:
1. مقدمہ الزام نمبر 973/2022 بجرم دفعہ 392/397 ت پ، تھانہ سہراب گوٹھ۔
2. مقدمہ الزام نمبر 965/2022 بجرم دفعہ 397/427/34 ت پ، تھانہ سہراب گوٹھ۔
3. مقدمہ الزام نمبر 179/2025 بجرم دفعہ 23(i)A اسلحہ ایکٹ، تھانہ سائٹ سپر ہائی وے۔
4. مقدمہ الزام نمبر 965/2022 بجرم دفعہ 23(i)A اسلحہ ایکٹ، تھانہ سہراب گوٹھ۔