کراچی(رپورٹ محمد حسین سومرو) ملیر کالا بورڈ پر فائرنگ سے زخمی ہونے والے صحافی امتیاز میر انتقال کرگئے، ان پر گزشتہ ہفتے فائرنگ کی گئی تھی۔
صحافی امتیاز میر ایک ہفتے سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، صحافی امتیاز میر کو گزشتہ اتوار کی شب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا، کورنگی پولیس تاحال فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتار نہ کر سکی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے زخمی سینئر صحافی امتیاز میر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے مقتول کی مغفرت اور لواحقین کےلیے صبر کی دعا کی۔
وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے آئی جی پولیس کو امتیاز میر کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا حکم دیا گیا ہے۔
امتیاز میر کے قاتلوں کو کٹہرے میں لائیں گے، لواحقین کے ساتھ انصاف ہوگا، صحافت کے میدان میں امتیاز میر کی خدمات یاد رکھی جائیں گی۔
وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے مزید کہا کہ حکومت اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کےلیے پرعزم ہے۔