(رپورٹ ای این آئی)دھماکہ کے بعد 5 دہشتگردوں نے ایف سی ہیڈ کوارٹر میں داخل ہونے کی کوشش کی جنہیں بروقت کاروائی میں جہنم واصل کرکے حملے کو ناکام بنایا گیا۔*ایف سی ہیڈ کوارٹر دھماکہ کے نتیجے میں اب تک 13 افراد شہید جبکہ 40 زخمی ہوئے۔
سیکورٹی حکام کے مطابق پانچ دہشت گرد جو ایف سی ہیڈ کواٹرز میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے ان کو جہنم واصل کردیاگیا ابتدائ معلومات کے مطابق ایک خودکش حملہ اور نے بارود سے بھری سوزوکی گاڈی ایف سی ہیڈ کواٹرز کے داخلہ دروازے کے ساتھ ٹکرا دی اور پیچھے سے آنے والے سفید ڈبہ کیری میں مبینہ دہشت گردوں نے ایف سی ہیڈ کواٹرز میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن ایف سی کے جوانوں نے ناکام بنادیا اور پانچ دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا ان دہشت گردوں نے صرف معصوم شہریوں کو شہید اور زخمی کیا ہے جوکہ اپنے روزمرہ کاموں کے سلسلے میں شہر کی طرف آرہے تھے
