(رپوای این آئی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی اسکیم کے تحت 1 لاکھ 16 ہزار الیکٹرانک بائیکس اور 3 ہزار 170 رکشے و لوڈرز فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ منصوبہ دو مرحلوں میں مکمل ہوگا۔ پہلے مرحلے میں 40 ہزار ای بائیکس اور ایک ہزار ای رکشے/لوڈرز دیے جائیں گے، جب کہ دوسرے مرحلے میں 76 ہزار ای بائیکس اور 2 ہزار 171 رکشے/لوڈرز شامل ہوں گے۔ ای بائیکس کے لیے 2 لاکھ روپے اور رکشے/لوڈرز کے لیے 8 لاکھ 80 ہزار روپے تک قرض فراہم کیا جائے گا۔ ای بائیکس کا قرض دو سال اور ای رکشے کا قرض تین سال کے لیے ہوگا۔ قرض کی پرائسنگ کائیبور پلس 2.75 فیصد رکھی گئی ہے مگر صارفین کو یہ سہولت صفر فیصد مارک اپ پر ملے گی۔