(رپورٹ عمران مشتاق)1 اکتوبر حق پرست رکن سندھ اسمبلی راشد خان ایڈووکیٹ کا ایس ایس پی حیدرآباد کی جانب سے پیشہ ور گداگروں کے خلاف مہم کو خراج تحسین پیش اور بھکاریوں نے حق داروں کا حق اور شہر کا ماحول خراب کیا ہوا ہے شہری تفریح و خریداری کے لئے جائیں تو گداگروں کے غول سے سامنا ہوتا ہے کچھ خواجہ سراؤں نے بھی اخلاقیات کا جنازہ نکالا ہوا ہے راشد خان ایڈووکیٹ
ایم کیو ایم حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے جوائنٹ انچارج و حق پرست رکن سندھ اسمبلی راشد خان ایڈووکیٹ نے ایس ایس پی حیدرآباد پولیس کی جانب سے پیشہ ور گداگروں کے خلاف مہم کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے انکی کوشش کو سراہتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد میں پیشہ ور بھکاریوں نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں جنکی وجہ سے عام شہری خریداری کرنے بازار جائے یا بچوں کو تفریح کے لئے لے جانے تو اس کا واسطہ پیشہ ور بھکاریوں سے پڑتا ہے جس کی وجہ سے شہریوں و فیملیز کو ذہنی اذیت و غیر اخلاقی روئیے سے پڑتا ہے اس کے علاؤہ شہر میں پیشہ ور گداگروں کے روپ میں نشے کے عادی افراد بھی چوریوں میں ملوث ہیں اور شہری اپنے قیمتی سامان سے ہاتھ دھو رہے ہیں اسی طرح تفریحی مقامات و بازاروں میں کچھ خواجہ سراؤں کی غیر اخلاقی حرکات و سکنات بھی معززین شہر کے لئے تکلیف کا باعث بنتی ہیں لہذا انہوں نے شہریوں کی بہتری کے لئے ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو صاحب نے جو قدم اٹھایا ہے ہم اس کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور اسے بلا تفریق جاری رہنا چاہیے
