(رپورٹ ای این آئی)ملک بھر میں موٹرویز، ہائی ویز پر ٹول ٹیکسز میں ایک سال کے دوران 101 فیصد اضافہ
سال 25-2024 میں ٹول ٹیکس آمدن 64 ارب 42 کروڑ روپے سے زائد رہی
سال 24-2023 میں ٹول ٹیکس آمدن 32 ارب روپے ریکارڈ کی گئی تھی
رواں مالی سال ہائی ویز سے 34 ارب 42 کروڑ، موٹرویز سے 29 ارب 99 کروڑ آمدن
پنجاب میں ٹول ٹیکس آمدن 84 فیصد بڑھ کر 19 ارب 58 کروڑ روپے تک جا پہنچی
سندھ میں 117 فیصد اضافہ، آمدن 11 ارب 37 کروڑ روپے تک پہنچ گئی
خیبر پختونخوا میں 92 فیصد اضافہ، 2 ارب 38 کروڑ روپے سے زائد آمدن
بلوچستان میں 81 فیصد اضافہ، آمدن ایک ارب روپے سے تجاوز کر گئی
سرکاری اداروں، ایمبولینسز، پولیس اور فائر بریگیڈ گاڑیاں ٹول ٹیکس سے مستثنیٰ