
(رپورٹ عمران مشتاق)بجلی بلز کی وصولی پر معمور آپریشن سب ڈویژن حیسکو حسین آباد کے ملازم پر قاتلانہ حملہ کرنے اور بابر لاڑک پر گولیاں مارنے والے دہشت گرد عناصر کے خلاف FIR کا اندراج اور انکو فی الفور گرفتار کرکے ملازمین کو تحفظ فراہم کیا جائے ہمارے بار بار مطالبات کے باوجود نہ صرف قانون نافظ کرنے والے ادارے بلکہ حیسکو انتظامیہ بھی ملازمین کو تحفظ فراہم کرنے سے قاصر ہیں ان ہی غیر ذمہ دارانہ روئیوں کے باعث بجلی چور عناصر کے حوصلے بلند اور ملازمین کا مورالی گررہا ہے یونین اس صورت حال میں خاموش تماشائی بننے کے بجائے احتجاج پر مجبور ہوگئی، ان خیالات کا اظہار آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی نے لیبر ہال حیدرآباد میں یونین کے صوبائی نمائندگان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اجلاس میں یونین کے صوبائی جنرل سیکریٹری اقبال احمد خان ، اعظم خان، محمد حنیف خان، نور احمد نظامانی، الادین قائمخانی ودیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔ اجلاس سے خطاب میں صدر یونین نے مزید بتایا کہ گذشتہ روز آپریشن سب ڈویژن حیسکو حسین آباد کے یونین کے چیئرمین بابر لاڑک جو میر حسن ، حسین آباد میں بجلی بلز کی وصولی کے لئے دیگر ملازمین کے ہمراہ اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے کہ اچانک ان پر شدید فائرنگ کی گئی جسکے نتیجے میں دیگر ملازمین تو بال بال بچ گئے لیکن بابر لاڑک انکی گلیوں کی زد میں آگئے اور گولی لگنے کے باعث شدید زخمی ہوگئے اور انکے دیگر ساتھیوں نے انہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال لے گئے اور میڈیکل کرایا جہاں انکی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور جب اس واقع کی رپورٹ کیلئے متعلقہ تھانے سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے FIR کے بجائے صرف مذکورہ واقع کی NC کاٹ کر اپنا فرض اتار دیا۔ یونین اس تمام واقع کی شدید الفاظوں میں نہ صرف مذمت کرتی ہے بلکہ شہری اور حیسکو انتظامیہ سے بھرپور انداز میں مطالبہ کرتی ہے کہ واقع کے ذمہ داران کو گرفتار کرکے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ کیونکہ اکثر ہمارے ملازمین کو بجلی بلز کی وصولی کیلئے اکثر اس طرح کے واقع ہمارے ساتھ رونما ہورہے ہیں اور اس وقوعہ سے قبل بابر لاڑک کو وہاں کے بچلی چور عناصر نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی تھیں اور اب انہوں نے اپنی جان لیوا دھمکیوں پر عمل کرنا شروع بھی کردیا ہے وہ تو بابر لاڑک پر اللہ کا کرم ہوگیا جو گولی لگ کر نکل گئی جسکے باعث قیمتی جان محفوظ رہی لہذا مقامی اور حیسکو انتظامیہ اس واقع کو فوری نوٹس لیکر ملازمین کے تحفظ کو یقینی بنائے ورنہ کوئی بھی ملازم اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر اپنی ڈیوٹی سر انجام نہیں دے سکا ادارہ جو پہلے ہی خسارے کا شکار ہے وہ مزید مسائل اور ریکوری کی عدم وصولی کا شکار ہوجائیگا جس کی ذمہ حیسکو انتظامیہ ہوگی ۔ اس موقع پر یونین کے صوبائی سیکریٹری اقبال احمد خان نے بتایا کہ یونین کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ ملازمین اور ادارے کی بہتری کے ساتھ ساتھ صارفین کی عزت نفس کا بھی خیال رکھا جائے لیکن اسکے باوجود یونین اور ملازمین کیلئے مسائل پیدا کیئے جارہے ہیں اگر ملازمین چوری کے خاتمے کیلئے کام کرتے ہیں تو ان پر بجلی چوروں کے حملے اور اگر کام نہ کریں تو ادارے کے افسران ملازمین کے خلاف LOE، شوکاز و دیگر سزائیں دی جاتی ہیں جو ملازمین اور ہمارے لیے اب ناقابل برداشت عمل ہوچکا ہے اور پھر مجبوراً ہمیں احتجاج کی جانب بڑھنا پڑتا ہے۔
