سرگودہا(رپورٹ بیورو)پل گیارہ چوکی انچارج پل گیارہ سب انسپکٹر ضیاء الرحمان نے بطور انچارج اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آر پی او سرگودھا اور ڈی پی او سرگودھا کی ہدایات کے مطابق پل گیارہ اور گردونواح کے امن و امان کو یقینی بنانا ان کی اولین ترجیح ہے اور کسی بھی قسم کے غیر قانونی اقدام یا تخریب کاری سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جاۓ گاانہوں نے پل گیارہ سٹون انڈسٹری سے وابستہ تمام یونینز کو پیغام دیا کہ وہ قانون کے ساتھ تعاون کریں تاکہ علاقہ میں ترقی اور امن کا ماحول قائم رہے ان کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے لئے پل گیارہ میں کوئی جگہ نہیں، ایسے افراد کے خلاف بلا خطر بلا امتیاز سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔پولیس عوام کی محافظ ہے، علاقے کے شریف اور قانون پسند لوگ بلا خوف و جھجک پولیس سے رابطہ کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع دیں انہوں نے واضح کیا کہ امن و امان کی بحالی اور جرائم کے خاتمے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی سفارش یا دباؤ پر کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے لئے پل گیارہ اب تنگ ہو چکا ہے