(رپورٹ ای این آئی)بلوچستان گوادرمیں پاکستان کا پہلا گدھا ذبح خانہ کے حتمی معائنہ کی تیاریاں مکمل گوادر حکومت پاکستان کی جانب سے چین کو گدھوں کی کھالوں کی برآمد پر عائد پابندی باضابطہ طور پر ہٹائے جانے کے بعد، چینی دواساز کمپنی ’’ہینگینگ ٹریڈنگ انٹرپرائز‘‘کو گوادر نارتھ فری زون میں پاکستان کے پہلے گدھا ذبح خانے کے قیام کے لیے حتمی معائنہ کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔گوادر پرو کے مطابق چین کے جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز نے پہلے ہی ’’ہینگینگ‘‘کے طریقہ کار اور قوانین کے مطابق عمل درآمد کی منظوری کیلئے آن لائن معائنہ مکمل کر لیا ہے۔بلوچستان حکومت کے ایک عہدیدار نے گوادر پرو کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے وزارت تجارت کی ایکسپورٹ پالیسی آرڈر میں ترمیم کے تحت بالآخر چین کو گدھوں کی کھالوں کی برآمد کی اجازت دے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت تجارت کے نوٹیفکیشن کے مطابق، گدھوں کی کھالوں کی برآمد صرف انہی کمپنیوں کو کی جائے گی جو گوادر فری زون نارتھ میں واقع مخصوص، منظور شدہ اور رجسٹرڈ گدھا ذبح خانوں میں پیداوار کرتی ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے بتایا کہ جولائی 2024 میں گدھوں کی کھالوں اور گوشت کی چین کو برآمد کے لیے پ