(رپورٹ محمد حسین سومرو)ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کراچی کلفٹن پولیس کی کاروائی عادی مجرمان موٹر سائیکل لفٹر گرفتار – چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد
کلفٹن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے عادی مجرمان موٹر سائیکل لفٹرز کو گرفتار کر لیا
گرفتار ملزمان کے نام جہانگیر ولد شاہ نواز اور مزمل ولد شفیق ہیں
ملزمان کے قبضے سے ایک چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔
ملزمان کا سابقہ ریکارڈ چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ گرفتار ملزم مزمل ولد شفیق مختلف مقدمات میں پہلے بھی گرفتار ہو چکا ہے۔گرفتار ملزم مزمل کا سابقہ ریکارڈ
ایف آئی آر نمبر 531/2021 بجرم 23(1)A آرمز ایکٹ، تھانہ قائدآباد
ایف آئی آر نمبر 1696/2021 بجرم 381-A، تھانہ کے۔آئی۔اے
ایف آئی آر نمبر 665/2022 بجرم 6/9-B سی این ایس اے، تھانہ ڈیفنس
ملزمان سے برآمد شدہ موٹر سائیکل کا مقدمہ ایف آئی آر نمبر: 803/2025 دفعہ: 381-A تعزیراتِ پاکستان تھانہ بوٹ بیسن میں درج ہے
ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے.