ڈاکٹر بلال لودھی بیورو چیف ڈیرہ غازی خان)نااہلی، بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر زیرو ٹالرنس — ڈی پی او سخت محکمانہ ایکشن، تین پولیس افسران کی تنزلی جبکہ رشوت لینے والا اہلکار گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا۔
ڈی پی او کیپٹن (ر) طارق ولایت کی زیرِ نگرانی پولیس فورس میں احتساب کا عمل جاری ہے۔
نااہلی، بدعنوانی اور اختیارات کے غلط استعمال پر چار پولیس افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے انہیں مختلف سزائیں دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق
بطور ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن تعینات سب انسپکٹر کو غیر قانونی چھاپہ مارنے، شہریوں کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھنے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا مرتکب پائے جانے پر سب انسپکٹر سے اے ایس آئی کے عہدے پر تنزلی کی سزا دی گئی۔ جبکہ بطور تفتیشی افسر کام کرنے والے ایک سب انسپکٹر اور ایک اے ایس آئی کو ناقص تفتیش، نااہلی اور قانونی نکات کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر تنزلی کی سزا دی گئی۔
اسی طرح ایک پولیس اہلکار کو شہری کو ڈرا دھمکا کر رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا، اور لی گئی رقم متاثرہ شہری کو واپس دلوا دی گئی۔
طارق ولایت نے کہا کہ پولیس فورس میں بدعنوانی، نااہلی اور اختیارات کے غلط استعمال کی کوئی گنجائش نہیں۔ عوام کے ساتھ عزت و احترام اور ان کے جان و مال کا تحفظ ہر اہلکار کا اولین فریضہ ہے۔ جو اہلکار اس ذمہ داری سے انحراف کریں گے، وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
ڈی پی او نے مزید کہا کہ محکمہ پولیس میں نظم و ضبط، شفافیت اور احتساب کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات جاری رہیں گے۔