(ڈاکٹر بلال لودھی بیورو چیف ڈیرہ غازی خان)ڈیرا غازی خان ماڈل ٹاؤن میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رقم کی میں آئے۔ سینکڑوں عورتیں دھوپ میں خوار ہو رہی ہیں، بے پردگی عام ہے، اور موقع پر درجنوں نوسر باز مرد گھوم رہے ہیں جو عورتوں سے رقم ہتھیانے کے چکر میں ہیں۔ انتظامیہ مکمل طور پر غائب نظر آتی ہے۔ افسوس کی بات ہے کہ صرف ایک پولیس اہلکار وہاں موجود تھا۔ میں ڈی ایس پی سٹی صاحب اور ایس ایچ او تھانہ سیول لائن سے بھرپور مطالبہ کرتا ہوں کہ فوری نوٹس لیں، وہاں پولیس کی مناسب نفری تعینات کریں اور ان نوسر بازوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ ہماری ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت محفوظ رہ سکے۔