سرگودھا (رپورٹ بیورو)میونسپل کارپوریشن سرگودھا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آڈٹ رانا رضوان کی جانب سے ریٹائر ہونے والے اہلکاروں کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر سینئر کلرک آڈٹ برانچ زاہد قریشی اور سینئر کلرک سروسز برانچ جاوید خان کو شاندار خدمات کے اعتراف میں تحائف پیش کیے گئے اور نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا گیا۔
رانا رضوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریٹائرمنٹ زندگی کے ایک نئے اور پُرسکون مرحلے کا آغاز ہے، اور ادارے کی خدمت کرنے والے اہلکاروں کا احترام برقرار رکھنا ایک اچھی اور مثبت روایت ہے۔
شرکاء نے دونوں اہلکاروں کی پیشہ ورانہ محنت، دیانت داری اور ادارے کے لیے خدمات کو سراہا اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔