معروف ای این ٹی سرجن ڈاکٹرمحمدحبیب خٹک کوپروفیسر کی پوسٹ پر ترقی
پشاور (رپورٹ ای این آئی) پشاور کے معروف ای این ٹی سرجن ڈاکٹر محمد حبیب خٹک کو پروفیسر کی پوسٹ پر ترقی دے دی گئی ڈاکٹر محمد حبیب خٹک صوبے بڑے طبی ادارے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں طویل عرصہ تک بطور ای این ٹی سرجن خدمات انجام دے چکے ہیں جبکہ اب پشاور میڈیکل کالج سے وابستہ ہیں پشاور کے مختلف پرائیوٹ سیکٹر طبی اداروں کویت ٹیچنگ ہسپتال اور پرائم ہسپتال میں ماہر امراض کان، ناک اور گلہ کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں بطور سرجن انہوں نے کئی پیچیدہ آپریشن کرائے ہیں جب کہ اب بطور پروفیسر آف ای این ٹی پشاور میڈیکل کالج میں فرائض انجام دینے کے ساتھ ساتھ پرائم ہسپتال اور کویت ٹیچنگ ہسپتال میں مریض کا معائنہ اور سرجری کریں گے ڈاکٹر محمد حبیب خٹک پشاور میڈیکل کالج کی ایڈمنسٹریشن اور فیکلٹی کا شکریہ ادا کیا ہے ۔