کراچی(رپورٹ محمد حسین سومرو)
ضلع کورنگی پولیس اسٹیشن ماڈل کالونی پولیس کا اسٹریٹ کریمنلز کے ساتھ پولیس مقابلہ
ایس ایچ او شوکت اعوان ہمراہ پولیس نفری کے اعلاقہ میں معمول کے گشت پر تھے نشتر آباد نزد ریلوے پھاٹک کے پاس موٹر سائیکل سوار دو افراد کو مشکوک جانتے ہوۓ روکنے کا اشارہ کیا
ملزمان نے فرار ہونے کی نیت سے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ملزمان زخمی ہو گئے
زخمی ملزمان کو ماڈل کالونی پولیس نے حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا ہے
زخمی مزمان سے دو نائن ایم ایم پستول اور سات زندہ راؤنڈ اور ایک عدد موٹر سائیکل برآمد ہوئی
ملزمان سے برآمد ہونے والی موٹر سائیکل KHK 4463 تھانہ ماڈل کالونی سے سرقہ شدہ نکلی
گرفتار زخمی ملزمان کی شناخت رفیع الرحمان ولدعبدالرحمٰن اور منیر محمد ولد غلام محمد کے ناموں سے ہوئی
گرفتار زخمی ملزمان کو ابتدائی اعلاج معالجہ کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
گرفتار زخمی ملزمان کے خلاف ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جاری ہے
گرفتار زخمی ملزمان کا مذید کریمنل رکارڈ چیک کیا جارہا ہے